Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عون چوہدری کی جیت: نور بخاری نے منفی تبصرے کرنے والوں کو خبردار کردیا

'جنہیں گھر میں کوئی سالن میں دوسری بوٹی نہیں پوچھتا وہ سیلیبریٹیز کی پوسٹ پر زندگی کی بھڑاس نکالتے ہیں'
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 11:42am

** مذہب کی خاطرشوبزکو خیرباد کہنے والی نوربخاری نے عام انتخابات میں اپنے شوہرعون چوہدری کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔**

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنا غصہ میری پوسٹ پر نہ اتاریں۔

عون چوہدری کی جیت کے بعدان کے مخالف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے انتائج کر چیلنج کردیا جس کے بعد یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

نور نے لکھا، ’خدارا اپنی گندی اور منفی اینرجی نہ پھیلائیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جنہیں گھر میں کوئی سالن میں دوسری بوٹی نہیں پوچھتا تو وہ سیلیبریٹیز کی پوسٹ پر اپنی زندگی کی بھڑاس نکالتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ حلقہ این اے 128 سے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق محمد عون ثقلین ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے۔

اہم بات یہ ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے انتخابی نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے ہیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو 12 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Pakistani Actress

showbiz celebrities

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div