Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

اسلاموفوبیا کی لہر نے ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے میں مسلمانوں کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں۔
شائع 12 فروری 2024 02:53pm

ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کے جواب میں ڈچ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی گئی،

چند برسوں کے دوران یورپ کے متعدد ممالک میں اسلاموفوبیا نے معاملات کو غیر معمولی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے ہیں۔

ہالینڈ، سوئیڈن اور ناروے میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ ڈنمارک اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کئی مسیحیوں نے مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے لیے قرآن کے نسخوں کی بےحرمتی جیسے قبیح کام بھی کیے ہیں۔

ہالینڈ میں 13 جنوری کو انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے علم بردار ویگننز ویلڈ نے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کی کوشش کی تھی۔

اس مذموم کوشش کے جواب میں مسلمانوں نے قرآن کے نسخے تقسیم کرنے مہم شروع کی ہے تاکہ ڈچ معاشرے میں اسلام کی تعلیمات عام ہوسکیں۔

ہالینڈ کے شہر ارنہم میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں۔

اس حوالے سے 6 مساجد فاؤنڈیشنز کے مینیجرز نے ارنہم شہر کے ایک چوک میں ’جلائیں مت، پڑھیں‘ کے زیرعنوان تقریب منعقد کی۔

تقریب میں چوک سے گزرنے والوں کو ڈچ ترجمے پر مبنی قرآن کے نسخے دیے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ اسلام سے متعلق بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی اس تقریب مٹھائی کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Islamophobia

Quran desecrated

Holland

QURAN DISTRIBUTED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div