Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

(ن) لیگ خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کردیے، 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ

پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے، ترجمان ن لیگ اختیار ولی
شائع 13 فروری 2024 12:51pm

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان پی ایم ایل نے کہا کہ کہ صوبے میں جعلی فارم 45 کا اجراء ہوا، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے ایک ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نام کی اس وقت کوئی پارٹی موجود نہیں اور آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے ہیں، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تب تک انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہی کرے گی۔

اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا، خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بُنی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کا نواز شریف پر اعتماد کا اظہار

وزرات عظمیٰ ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پرمسئلہ کرتی ہے، خواجہ آصف

’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کا مرکز

PMLN

خیبر پختونخوا

KPK

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

pmln kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div