Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کا نواز شریف پر اعتماد کا اظہار

شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارکباد دی۔
شائع 12 فروری 2024 03:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے 5 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، سابق وزیراعظم نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی۔

آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی شامل تھے۔

تمام ارکان قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔

نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔

نومنتخب ارکان اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

elected independent candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div