Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف قرض کی آخری قسط کیلئے منتخب حکومت سے ہی مذاکرات کرے گا

نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے
شائع 13 فروری 2024 05:50pm

علامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آخری قسط کیلئے اقتصادی جائزہ مذاکرات منتخب حکومت سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا، جس کے بعد نئی منتخب حکومت کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے اقتصادی جائزے پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کیلئے بھی آئی ایم ایف وفد سے بات چیت کا امکان ہے، جبکہ موجودہ قرض کی آخری قسط کیلئے نئی منتخب حکومت سے بات چیت ہوگی۔

موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آخری قسط 1 اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div