Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت سازی کے بعد ایک اور محاذ، لاہور کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا

گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھی کل دوبارہ پولنگ ہوگی
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 02:59pm

حکومت سازی کے بعد ضمنی انتخاب کا محاذ ابھی باقی ہے ، لاہور کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا، مریم نواز این اے 119 اور شہباز شریف پی پی 158 اور پی پی 164 کی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں 6 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔

شہباز شریف لاہور اور قصور میں 2 نشستوں سے ایم این اے بھی منتخب ہوئے، وہ لاہور یا قصور میں سے کسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے صوبائی نشست پی پی 147 چھوڑنے کا امکان ہے یہاں بھی دوبارہ میدان لگے گا، شہبازشریف وزیراعظم اور مریم نواز وزارت اعلی پنجاب کے لیے امیدوار نامزد کیے جاچکے ہیں۔

این اے 117 علیم خان اپنے پاس رکھیں گے اورپی پی 149 کی نشست چھوڑیں گے، قومی اسمبلی میں اسمبلی کی زیادہ نشستوں کی ضرورت کے باعث حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی تجویز ہے۔

کونسے حلقوں میں کل دربارہ پولنگ ہو گی؟

دوسری جانب گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 میں 26 پولنگ اسٹیشن پر کل دوبارہ انتخابات ہوں گے ، 8 فروری کو حلقے کے 26 پولنگ اسٹیشن کے پولنگ مٹیریل کو مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی تھی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر 16 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 253 کوہلو اور پی بی 9 کے 7 پولنگ سٹیشنز پو دوبارہ پولنگ 16 فروری کو ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کی جائے گی، 6 پولنگ اسٹیشن پر امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔

پی ایس 18 گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے دوپولنگ اسٹیشن کا میٹریل چھین لیا تھا جس کے باعث دونوں پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کل ہوں گے۔

پی کے 90 کوہاٹ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 15 پولنگ اسٹیشن کا پولنگ میٹریل تباہ کیا گیا جس کے باعث 25 پولنگ اسٹیشن پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال اور پولنگ نہ ہونے کی وجہ سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

ای سی پی کے مطابق این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی تھی تاہم ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، آئی جی اور دیگر لاء انفورسنگ ایجنسیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف ای سی پی کی طرف سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں این اے 82، این اے 93، این اے 94، این اے 98، این اے 112، این اے 124، این اے 125، این اے 126، این اے 129 اور این اے 141 کے نتائج جاری کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار کے لیے نامزد مریم نواز کا این اے 119 سے جیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تاہم پی پی 159 سے جیت کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا۔

ECP

lahore

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

repolling

SUCCESSFUL POLLING

ECP Hold Results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div