Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان کیوں مقبول ہیں، احسن اقبال کی اعترافات پر مبنی پوسٹ

پرانی جماعتوں کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا ہوگا، احسن اقبال
شائع 14 فروری 2024 08:06pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی مقبولیت کی وجہ بیان کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنی پوسٹ میں احسن اقبال نے لکھا کہ ’عمران خان کا رجحان متوسط اور تعلیم یافتہ طبقے اور ان نوجوانوں کی طرف ہے جو روایتی سیاست کے خلاف بغاوت رکھتے ہیں، جبکہ میں پرانی جماعتیں اپنی روایتی انداز میں میں بہت مضبوطی سے جمی ہوئی ہیں، جن میں ان نوجوانوں اور طبقات کے لیے کوئی معنی خیز جگہ نہیں ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پرانی جماعتوں کے لیے چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی سیاست کو نئی ابھرتی ہوئی سماجی و اقتصادی حرکیات کے ساتھ ہم آہنگ کریں اور اپنی پارٹی کے ڈھانچے میں ان طبقات کے لیے جگہ پیدا کریں‘۔

احسن اقبال نے مزید لکھا کہ ’2011 میں انا ہزارے کی تحریک کے ابھرنے کے ساتھ ہندوستان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ وہاں بی جے پی نے نئے چیلنج پر قبضہ کیا اور متوسط طبقے، نوجوانوں اور کارپوریٹ سیکٹر کو ساتھ لیا، جب کہ کانگریس انتخابی سیاست کی قدامت پسندی کی اسیر رہی۔ عام آدمی پارٹی اس رجحان کا ایک اور نتیجہ تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’دنیا بھر میں انتخابی سیاست ڈیٹا سائنس اور ٹیکنالوجی کے مہلک امتزاج کے ساتھ ہیرا پھیری کا شکار ہو چکی ہے تاکہ بیانیے کی تشکیل اور ووٹرز کو مائیکرو ٹارگٹ کیا جا سکے۔ پرانی جماعتوں کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا ہوگا‘۔

Ahsan Iqbal

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div