Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سیما حیدر کے پہلے شوہرنے بھارت میں وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

غلام حیدر نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے بچوں کا مذہب تبدیل کروا دیا جائے گا
شائع 15 فروری 2024 10:44am

پب جی پر بھارتی شہری سے دوستی اور محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے پہلے شوہر نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے بھارت میں وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔

غلام حیدرنےبھارت میں وکیل مومن ملک کی خدمات انصار برنی ایڈووکیٹ کےتوسط سے حاصل کی ہیں۔

انصاربرنی ایڈووکیٹ نےغلام حیدرکا پاورآف اٹارنی ، وکالت نامہ بھارت ارسال کردیا۔ سیما کے پہلے شوہر غلام حیدربھارتی عدالت میں بچوں کی پاکستان واپسی کیلئے کیس کریں گے۔

سیماحیدر 10مئی 2023 کو3 بیٹیوں اور ایک بہٹے سمیت نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی تھی۔

سیما حیدر کے شوہر نے بچوں کی واپسی کے لیے انسانی حقوق کی تنطیم انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیاتھا۔

انصار برنی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک خاتون کا بچوں کے ساتھ بھارت منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک مکمل سوچی سمجھی پلاننگ ہے جس میں دہشت گردی کا عنصر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آج نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بین الاقوامی قوانیں کے تحت بچوں کو ان کا مذہب تبدیل نہیں کرایا جاسکتا، اس کے خلاف بھارتی عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

سیما کے پہلے شوہرغلام حیدرکا کہنا تھا کہ ، ’مجھے اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں کہ سیما مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کررہی ہیں لیکن میرے بچے معصوم ہیں اور ان کا مذہب تبدیل نہیں کروایا جاسکتا ہے۔‘

غلام حیدر کے سیما سے 4 بچے ہیں جن میں سب سے بڑے کی عمرتقریباً 9 سال ہے۔ سیما کی پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت غلام حیدر بسلسلہ روزگاربیرون ملک مقیم تھا۔

واضح رہے کہ سیما کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو سیما اور سچمن نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔

پب جی پر دوستی کے بعد بھارت جانیوالی خاتون کے شوہر کا بیان آگی

اتر پردیش پولیس نے 4 جولائی کو سیما کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پناہ فراہم کرنے پر سچن اور اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ سیما اس وقت سچن کے ساتھ ہی رہائش پزیرہیں اور کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اُمید سے ہیں۔

سیما اور سچن کی زندگیوں پر بھارت میں ایک فلم بھی بنائی جارہی ہے۔

india

پاکستان

Sachin Meena

Seema Haider

ghulam haider

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div