Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گیلپ پاکستان کی الیکشن سے متعلق اہم پیش گوئیاں درست ثابت

گیلپ پاکستان نے انتخابی نتائج کا تقابلی جائزہ جاری کردیا۔
شائع 15 فروری 2024 11:36am

گیلپ پاکستان نے انتخابی نتائج کا تقابلی جائزہ جاری کردیا۔ انتخابی نتائج سے متعلق اہم پیش گوئیاں درست ثابت ہوگئیں۔

10 جنوری 2024 کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں ملک کی تین بڑی پارٹیوں کے حوالے سے انتخابی نتائج کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں۔

سابقہ گیلپ رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار پنجاب میں 34 فیصد، مسلم لیگ ن 32 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی 6 فیصد سیٹیں لے سکے گی۔

انتخابات کے بعد 12 فروری کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں یہ اندازے درست نمایاں طور پر درست ثابت ہوئے۔

گیلپ پاکستان نے کہا کہ آزاد امیدوار کی سیٹیں ایک فیصد بڑھ کر 35 فیصد، مسلم لیگ ن کی 1 فیصد بڑھ کر 33 فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کی سیٹیں 6 فیصد ہی رہیں۔

انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار 45 فیصد، جماعت اسلامی 15 فیصد ،مسلم لیگ ن 9 فیصد اور عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائے گی۔

انتخابات کے بعد کی گیلپ رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار 45 سے ایک فیصد کم 44 فیصد سیٹیں لے پائے۔ جماعت اسلامی 15، مسلم لیگ ن 9، پیپلز پارٹی ایک فیصد کم 6 جبکہ عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائی۔

انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 44 فیصد سیٹیں لے پائے گی جبکہ انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ میں یہ اندازہ درست ثابت ہوا اور پیپلز پارٹی نے 44 فیصد سیٹیں ہی لیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان میں مایوسی انتہا کو پہنچ گئی، اکثریت کو الیکشن شفاف ہونے کا یقین نہیں، گیلپ انٹرنیشنل

بلوم برگ سروے میں عمران خان معیشت چلانے کیلئے سب سے قابل رہنما قرار

گیلپ رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں آزاد امیدواروں کی مقبولیت 45 فیصد تھی جو کم ہوکر دسمبر میں 34 فیصد ہوگئی تھی جبکہ مارچ 2023 میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت 24 فیصد تھی جو بڑھ کر دسمبر میں 32 فیصد ہوگئی۔

گیلپ پورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت مقبولیت 42 فیصد، ازاد امیدواروں کی 19 فیصد اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت 4 فیصد تھی۔

انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ کے سروے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات منعقد کیے گئے۔

PML N

PPP

Gallup Pakistan

ELECTORAL RESULTS

INDEPENDENTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div