Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

گزشتہ 6 دنوں سے جاری احتجاج کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر
شائع 15 فروری 2024 04:07pm

خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات، گزشتہ 6 دنوں سے صوبے کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے چارسدہ روڈ کو بلاک کیا ہوا ہے، جبکہ پشاور اور اسلام آباد موٹر وے بھی 3 دن سے بند ہے۔

دوسری جانب بدھ کے روز پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی موجودگی میں حیات آباد پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے، پشاور پریس کلب، گرینڈ ٹرنک روڈ پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کی قیات کامران بنگش کر رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے، واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 72، پی 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 75، پی کے 78، پی کے 79، پی کے 80، پی کے 82 سمیت این اے 20 میں دھاندلی کے الزامابات لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش آر او آفس کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div