Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے ہماری کوشش جاری ہیں، جام کمال خان

متحد ہونے کا مقصد بلوچستان میں حکومت سازی ہے، جام کمال خان
شائع 15 فروری 2024 07:01pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کومت سازی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یا وزیر بننے کی بات نہیں، پارٹی نے بلوچستان یا وفاق میں رہنے کا کہا تو وہیں نشست رکھوں گا۔

جام کمال خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، بی اے پی آج بھی موجود ہے اور نشستیں جیت بھی چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحد ہونے کا مقصد بلوچستان میں حکومت سازی ہے۔

اس دوران ن لیگی رہنما جعفر مندوخیل نے بتایا کہ آزاد امیدوار ولی نورزئی، بخت کاکڑ، نور محمد، عبدالخالق اچکزئی، لیاقت لہڑی اسفندیار سے رابطہ ہوا ہے۔

Jam Kamal Khan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div