Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عام انتخابات میں ناکامی، جے یو آئی کے عہدیداران مستعفی

ہم دوبارہ تنظیم سازی کریں گے اور جے یو آئی کو از سر نو منظم کریں گے، شاہ اویس نورانی
شائع 18 فروری 2024 05:19pm

عام انتخابات میں ناکامی کے بعد جمیعت علماء اسلام (ف) کے عہدیداران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان نےعام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے، جبکہ رہنما جے یو آئی شاہ اویس نورانی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا، انہوں نے ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بالخصوص عدلیہ جرائم کا اعتراف کریں، 8 فروری کے انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال ہیں۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ادارے بے توقیر ہوچکے ہیں اور افراد کا احترام ختم ہو چکا ہے، انتخابات میں جو ہوا اس کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر رسوائی ہوئی ہے، 8 فروری کے انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پولرائزیشن اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، تجربات کرکے ملک کو اس سطح تک پہنچادیا کہ کوئی ملک کا اقتدار لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارے ساتھ بدترین ظلم ہوا ہے، ہمیں اپنے ووٹ گننے کے حق سے بھی محروم کیا گیا، اب جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیے، کسی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا نہیں ڈالا جانا چاہیے، اگر اکثریت نہیں ہے تو شہباز شریف کو حکومت میں نہیں بیٹھنا چاہیے، اگر تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے تو اقتدار ان کو دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ اگر اب گرینڈ ڈائیلاگ نہ ہوا تو پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے نہ ہونے کی وجہ سے مذہبی جماعتوں کا کردار متاثر ہوا ہے، ایم ڈبلو ایم کے ساتھ بیٹھنا تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کا نتیجہ روک دیا

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفا مرکز کو بھیج دیا ہے، چاروں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی اپنا استعفا دیں گے، ہم دوبارہ تنظیم سازی کریں گے اور جے یو آئی کو از سر نو منظم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے بھی مذہبی جماعتوں کو الیکشن میں دیوار سے لگایا گیا، ہم اس الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی رابطہ نہیں کیا، اگر رابطہ ہوا تو ہم سوچیں گے، جنھیں سیٹیں ملیں اور وہ دھاندلی کا کہہ رہے ہیں انہیں پھر پارلیمان میں نہیں جانا چاہیے، جنہیں سیٹیں نہیں ملیں انہیں پارلیمان سے باہر رہ کر آواز اٹھانی چاہیے پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔

resignation

JUIF

Shah Owais Noorani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div