Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعد رفیق، حنیف عباسی کا خواتین کے ساتھ آمنا سامنا اور مبینہ تلخ کلامی

خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو گالیاں بھی دی گئیں، دعویٰ
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 10:55pm

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کا خواتین کچھ خواتین سے آمنا سامنا ہوا ہے جس میں کافی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنما حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ دو خواتین کا جھگڑا ہوا ہے۔

دعوؤں کے مطابق خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدکلامی کی گئی، حنیف عباسی نے موبائل میں ویڈیو بنانی شروع کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

سوشل میڈیا کے مطابق خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی کوئی ویڈیو فوٹیج سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم، پولیس کی جانب سے دونوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔

Hanif Abbasi

Khawaja Saad Rafique

Fight with Women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div