Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مخصوص نشستوں کے امیدواروں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز

فارم 33 میں نام والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
شائع 21 فروری 2024 11:19am

عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 33 میں نام والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار گوشوارے جمع کرائیں، مخصوص نشستوں کے امیدوار فارم سی متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں، انتخابی گوشوارے مقررتاریخ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے، گوشوارے جمع نہ کرانے پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ 82 ایم این ایز سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے، سندھ سے کامیاب 9 ایم پی ایز بھی سنی اتحاد کونسل کے ہوگئے ۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ حامد رضا نے ایم این ایز کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

اسلام آباد

reserved seats

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

candidates

staments

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div