Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیرخزانہ کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، اسحاق ڈار

'عمران خان نے آئی ایم ایف کو ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہوتو قابلِ مذمت ہے۔'
شائع 23 فروری 2024 02:28pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کوخط لکھ کرملک دشمنی کی، انشاء اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عمران خان نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہوتو قابلِ مذمت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔وزیرخزانہ کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی لیڈرشپ فیصلہ کرےگی۔

اسحاق ڈار نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر اور پھر وقفے سے متعلق کہا کہ اسپیکرتلاوت کےبعدفوری ارکان اسمبلی سےحلف لیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ میاں صاحب کہیں غائب نہیں ہوئے، وہ موجود ہیں اور پارٹی کو لیڈ کررہےہیں۔

PMLN

Ishaq Dar

lahore

punjab assembly

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div