Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سرفراز بگٹی اور پرنس عمر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دونوں کا استعفیٰ منظور کرلیا
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 06:43pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے دو ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے انھیں نامزد کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاملات پر پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے اس کمیٹی میں بھی میر سرفراز بگٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں نواب ثناء اللہ خان زہری ، میر چنگیز جمالی اور علی حسن زہری شامل ہیں۔

پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

سنیٹیر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کا استعفی منظور کرلیا۔

سنییٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔

سردار اختر مینگل کا صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اخترمینگل این اے 256 کی نشست پر حلف اٹھائیں گے۔

اختر مینگل پی بی20 خضدار کی نشست پر بھی کامیاب ہوئے تھے لیکن وہ صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔

بلوچستان

cm balochistan

Pakistan People's Party (PPP)

sarfaraz bugti

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div