Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

’ایم کیو ایم کا 100 فیصد مینڈیٹ جعلی‘، مصطفیٰ کمال کی آڈیو لیک ہوگئی

حکومت بنانے والی جماعتوں کو ہماری ضرورت ہی نہیں، مصطفیٰ کمال
شائع 27 فروری 2024 09:34pm

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مصطفیٰ کمال یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو ہماری ضرورت نہیں، حکومت بنانے کے لیے ان کے نمبر پورے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہماری میٹنگ تھی، جب ہم وہاں پر گئے تو ایسے لگا کہ ان کو ہماری ضرورت ہی نہیں۔

مصطفیٰ کمال مزید کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مطابق پیپلز پارٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ایم کیو ایم کا 100 فیصد مینڈیٹ جعلی ہے، ہمیں حکومت میں ان کی ضرورت نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال رابطہ کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کل کوئی اگر ہماری بات نہیں سنتا تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حکومت بنانے والی جماعتوں کو ہماری ضرورت ہی نہیں۔

آج نیوز کی جانب سے تاحال ویڈیو کے حقیقی یا جعلی ہونے کی تصدیق حاصل نہیں کی جاسکی ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کا فارمولا طے پا گیا ہے مگر ایم کیو ایم کے ساتھ کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا، حالانکہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

اب متحدہ قومی موومنٹ کے پاور شیئرنگ فارمولے پر مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ ہمیں ایم کیو ایم کو حکومت میں ساتھ نہیں بٹھانا چاہیے۔

mustafa kamal

audio leak

MQM PMLN Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div