Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں سلپ ہوگیا

پی آئی اے ترجمان نے فضائی میزبان کے غائب ہونے کی تصدیق کردی
شائع 29 فروری 2024 11:46pm

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات ایک اور فضائی میزبان مبینہ طور پر ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

پی آئی اے ترجمان نے فضائی میزبان کے غائب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لئے ڈیوٹی کے لئے نہیں پہنچا۔

ترجمان کے مطابق جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے، کچھ روز قبل ایک خاتون ائیر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتہ ہوچکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جبران بلوچ کے مبینہ طور پر غائب ہونے اطلاع ٹورنٹو پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی ہے۔

ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 کے قریب فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔

PIA

Flight Steward

Slipped in Canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div