Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
شائع 01 مارچ 2024 11:43am

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات سے لے کر ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برفبارفی کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، جنوبی، سینٹرل پنجاب، سندھ، کشمیر، گلگلت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، پنجگور، آوران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار میں جمعے کو موسلادھار بارش متوقع ہے، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اس لیے پی ڈی ایم اے کا انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

جڑواں شہروں میں درجہ حرارت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی میں 8 سے 10 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، نیلم ویلی، باغ، پونچھ، اور حویلی میں جمعہ اور ہفتے کو موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاراچنار میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈی آئی خان میں 4، بنوں میں 3 اور چترال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے جیوانی میں اب تک 63 ملی میٹر، گوادر میں 54، قلات میں 37، کوئٹہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا کے پاراچنار میں 17، ڈیرہ اسماعیل خان میں 4، بنو میں 3 اور چترال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

rawalpindi

گلگت بلتستان

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

Karachi Rain

Pakistan Weather

Islamabad Weather

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div