Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

تقسم ہند پر 12 برس کی عمر میں بچھڑے دوست امریکہ میں مل گئے

دونوں دوستوں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 02:43pm
Courtesy: Megan Kothari
Courtesy: Megan Kothari

1947 کے بٹوارے میں جُدا ہونے والے 2 دوستوں نے 77 سال بعد ایک دوسرے کو پہچان لیا ہے۔ پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دونوں دوستوں کی ملاقات امریکہ میں ہوئی ہے۔

ٹک ٹاک صارف میگن کوٹھاری کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں صارف نے اپنے دادا اور ان کے پاکستانی دوست کی ملاقات کا احوال بتایا۔

90 سالہ پاکستانی اے جی شاکر اور 89 سالہ بھارتی شہری سریش کوٹھاری پاک بھارت بٹوارے کے باعث الگ ہو گئے تھے۔ دونوں دوست بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ڈیسا میں پلے بڑھے تھے، تاہم 1947 کے بٹوارے میں اے جی شاکر فیملی کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔

بٹوارے کے وقت دونوں کی عمر تقریبا 12 سال تھی، دونوں کی ملاقات اے جی شاکر کی 90 سالگرہ کے موقع پر امریکا میں ہوئی ہے۔

90 سالہ اے جی شاکر نے 89 سالہ سریش کوٹھاری کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، بچپن کے ان لمحات کو دونوں دوستوں نے ایک بار پھر یاد کیا۔

صارف میگن کا کہنا تھا کہ میرے دادا نے اپنے دوست کو کئی خطوط لکھے تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث وہ خط دوست تک پہنچ نہیں پاتے تھے، صارف بتاتی ہیں کہ 1947 سے 1982 تک دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا، تاہم 1982 میں جب دادا کام کے سلسلے میں امریکا آئے تو ان کی ملاقات دوست سے ہوئے تھی۔

مگر 4 دن بعد چونکہ اے جی شاکر کو ریاست ورجینیا جانا تھا تو دونوں ایک بار پھر جدا ہو گئے، تاہم اب اے جی شاکر کی 90 سالگرہ کے موقع پر دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

صارف اور پوتی میگن نے لکھا کہ میں نے اپنے دادا کو کبھی اتنا جلدی چلتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، جتنا جلدی وہ اپنے بچپن کے دوست سے ملنے کے لیے بے تاب تھے اور جلدی چل رہے تھے۔

بیٹی نے مزید بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے مل کے جذباتی ہو گئے تھے، جبکہ تقریب میں کافی دیر تک ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین دونوں دوستوں کی اس کہانی کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

india

پاکستان

Partition of india

1947

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div