Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارت میں زمینی سفر کا کرایہ آسمان سے باتیں کرنے لگا

شہری آئن لائن ٹیکسی کا کرائی دیکھ کر دنگ رہ گیا
شائع 02 مارچ 2024 04:09pm

بھارتی ریاست بنگلورو میں آئن لائن ٹیکسی سروس کے کرائے نے شہری کو گُھما کر رکھ دیا۔ صارف نے شہر کے اندر مختصر سفر کے لئے آئن لائن ٹیکسی کا انتخاب کیا تھا۔

راجیش بھٹاڈ نامی صارف نے ایک مائیکروبلاگنگ سائٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

صارف نے بتایا کہ آئن لائن سروس نے40 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر سواری کے لیے تقریباً 2000 روپے سے بھی زیادہ مانگ لیے۔

صارف کی جانب سے شئیر کی جانے والے اسکرین شاٹ میں ’گو‘ رائڈ کے لیے 1931، ’پریمئیر‘ کے لیے 1846، اور ’ایکسل‘ کے لیے مجموعی طور پر دکھائی جانے والی رقم 2495 تھی۔

بھٹڈ کے اسکرین شاٹ اور تجربے نے سوشل میڈیا پر ایک گفتگو کو جنم دے دیا۔

بہت سے صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بنگلورو میں ایپ پر مبنی ٹیکسی کے کرایے غیر معقول حد تک زیادہ ہو گئے ہیں جس کے حل کے لئے بنگلورو کے شہریوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔

india

TECHNOLOGY

uber

online taxi driver

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div