Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ثوبیہ خان کو دھمکانے، بدتمیزی کرنیوالوں نے پشتون روایات کی توہین کی، شہباز شریف

خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے اسلام آباد میں صدر ن لیگ سے ملاقات کی
شائع 02 مارچ 2024 07:16pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں۔

شہبازشریف نے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی، پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں، خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا، اس اجلاس کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کی خاتون رکن پر لوٹا پھینکا گیا تھا۔

اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچی تھیں، جہاں وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تھا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔

pti

Shehbaz Sharif

KPK Assembly

Sobia Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div