Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی میں درجہ حرارت 12 ڈگری تک گر جائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آج شہر قائد میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2024 11:31am

کراچی میں آج موسم سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک پارہ 12 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے سرد موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

سائبئریا سے آنے والی ہواوں میں زد میں جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔

جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے، شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

آلودگی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کم ہونے کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

شہر قائد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 90 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں اب تک درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بھی 28 فیصد ہے، ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی میں سورج آج صبح 6 بج کر 52 منٹ پر طلوع ہوا ہے، جبکہ سورج غروب 6 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

karachi

karachi weather

Winter Season

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div