Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کرائمیا بھیجے گئے 38 ڈرون روس نے مار گرائے، یوکرن پر نیا حملہ

روسی فوج نے کھیرسن اور مشرقی ڈونیسک پر گولا باری کی، کرائمیا میں فیودوسیا پورٹ پر دھماکے سنے گئے۔
شائع 04 مارچ 2024 11:11am

روسی فوج نے جزیرہ نما کرائمیا پر حملوں کے لیے روانہ کیے جانے والے 38 ڈرون تباہ کردیے۔ جنوبی یوکرین کے علاقے کھیرسن پر روسی فوج کے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض محاذوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے، فریقین موسمِ سرما کے خاتمے کے دنوں میں زیادہ پرجوش ہوکر اپنے اپنے علاقوں کا دفاع ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کھیرسن پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ مشرقی ڈونیٹسک پر روسی گولا باری سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرین اور روس کے درمیان کئی محاذوں پر جنگ جاری ہے۔ یوکرین نے ڈرون حملے تیز کردیے ہیں اور روس کے متعدد سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یوکرین کی فوج نے حال ہی میں امریکا اور یورپ کی طرف سے ملنے والی فوجی امداد کے ذریعے روس پر حملے تیز کردیے ہیں۔

روس نے گزشتہ روز یوکرین کے حملے ناکام بناتے ہوئے روس کو جزیرہ نما کرائمیا سے ملانے والا پل کچھ دیر کے لیے بند کیا۔

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیودوسیا کی بندرگاہ کے نزدیک متعدد بڑے دھماکے سنے گئے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت دیے جانے کے نتیجے میں روس کی سلامتی کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ نئے خطرات کا موثر طریقے سے سامنا کرنے کے لیے سرحدوں پر مزید ہتھیار نصب کیے جائیں گے۔

russia

Ukraine

Crimea

Shelling

drone attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div