Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان نے جیل میں تین بڑے فیصلے کرلیے، اب ریلیف ملنا شروع ہوگا، جاوید چوہدری کا دعویٰ

شیر افضل مروت جیسے جارح مزاج لوگوں کے ساتھ پی ٹی آئی کیا کرنے والی ہے؟ جاوید چوہدری کا انکشاف
شائع 05 مارچ 2024 08:56pm
Exclusive interview of Javed Chaudhry, will Imran Khan be released now?| Rubaroo | Aaj News

معروف تجزیہ کار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سیٹلمنٹ کی طرف جا رہے ہیں اور انہوں نے جیل میں تین اہم فیصلے کیے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے تینوں فیصلے سیٹلمنٹ کی طرف ہیں، ’پہلا فیصلہ تو یہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد جب کچھ لوگوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے دھاندلی کرائی ہے تو اب پاکستان تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ کا نام نہیں لے رہی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آنے والے وقتوں میں اسٹبلشمنٹ کا نام نہیں لیا جائے گا بلکہ دو عناصر کی بات کی جائے گی، الیکشن کمیشن کا نام لیا جائے گا اور تین سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا نام لیا جائے گا‘۔

جاوید چوہدری کے مطابق سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے پی ٹی آئی سے منسلک رہ چکے افراد سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سابق صحافی ہیں جو پاکستان کے باہر بیٹھ کر پی ٹی آئی کا بیانیہ پھیلاتے رہے ہیں، ان سے اظہار لاتعلقی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت سے وابستگی رکھنے والے دو یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدرمہدی سے پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔

جاود چوہدری نے تیسرے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور وفاق کے ساتھ چلیں گے، ایس آئی ایف سی میں آئیں گے، ای سی سی میں بیٹھیں گے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا گئے تو ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کی کہ پی ٹی آئی شیر افضل مروت جیسے جارح مزاج لوگوں کو روکے گی اور اگر نہیں رکے تو ان کے خلاف کارروائی کرے گی اور فاصلہ اختیار کرے گی، اسی طرح پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی کسی بھی تحریک میں ساتھ نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔

imran khan

javed Chaudhry

Settlement Plan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div