Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حسن، حسین نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ معطل کرنے کی درخواست دائر

کل کیلئے نوٹس کر دیں لاہور سے آنا ہوتا ہے، 2 درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کر دیں، درخواست
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 12:12pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہاری سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے کہ احتساب عدالت سے اشتہاری حسین نواز اور حسن نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ کے ذریعے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ حسن اور حسین نواز نے 12 مارچ کو پاکستان آنا ہے، دونوں ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہو کر خود کو سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بھی بری ہو چکے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ ان درخواستوں پر تفتیشی افسروں کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ کل کے لیے نوٹس کر دیں لاہور سے آنا ہوتا ہے، 2 درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کر دیں۔

بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور ایک روز کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

PMLN

accountability court

Nawaz Sharif

اسلام آباد

return home

Avonfield reference

Hussain Nawaz

hassan nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div