Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ میں سرمایہ کاری، وزیراعلیٰ سے اماراتی قونصل جنرل اور ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی بلایا جائے گا، ملاقات میں اتفاق
شائع 06 مارچ 2024 05:32pm

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور مبارکباد کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔

یو اے ای قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سندھ میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

دونوں کے درمیان اتفاق ہوا کہ اماراتی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی بلایا جائے گا اور منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار کے ساتھ ہوئی ملاقات طے پایا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کو بہتر انداز میں چلانا ہوگا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کرسکے، اس کا فنانشل ماڈل بہترین ہونا چاہئے، اس وقت یہ ایسا ادارہ ہے جو اپنے بجلی بل کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے مدد لیتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا ورلڈ بینک کی مشاورت پر واٹر بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی، واٹرکارپوریشن کو ایک موثر اور بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو یومیہ پانچ س وپچاس ملین گیلن پانی ملتا ہے، واٹر ریٹ چوبیس پیسے فی گیلن ہے ہم پانی کے پیسے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

World Bank

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah

Water Global Director Mr. Saroj Kumar Jha

Consul General of UAE, Mr. Bakheet Ateeq Al Remeithi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div