Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

معروف کمپنی لونگی نے ڈسٹ فری سولر پینل لانچ کردیا، قیمت سامنے آگئی

27 کلو گرام کے پینل پر پانی ٹھہرتا نہیں، 590 واٹ کی پیداوار دیتا ہے
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 03:22pm

چین کی ایک کمپنی نے ایسا سولر پینل متعارف کرایا ہے جس پر گرد جم نہیں سکے گی۔ ’لونگی‘ نے یہ ماڈیول آسٹریلیا میں گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے تیار کیا ہے۔

نئے ڈیزائن کے سولر پینل میں فریم اس طرح بنایا گیا ہے کہ پانی ٹھہرتا نہیں۔

لونگی نے یہ نیا ماڈیول (ایچ آئی ایم او ایکس سکس گارڈین سی اینڈ آئی) سٹنی کی اسمارٹ انرجی کانفرنس میں متعارف کرایا۔

نئے سولر پینل میں پانی بالکل نہیں ٹھہرتا جس کے نتیجے میں کناروں پر گرد نہیں جمتی۔ کناروں پر روایتی فریمنگ موجود ہے۔ یہ سولر پینل عمودی بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔

لونگی کا تیار کردہ یہ نیا سولر پینل بیک کانٹیکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے جو لونگی نے 2023 میں آسٹریلین میں پیش کی تھی۔ بیک کانٹیکٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینل دیرپا ہوتے ہیں۔

اس پینل کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 590 واٹ اور وزن 27.2 کلو گرام ہے۔

لونگی رواں سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی میں گھریلو استعمال کے لیے اپنی صفائی خود کرنے والے سولر پینل پیش کرے گی۔ اس پینل کی لاگت 20 سینٹ (تقریباً 56 پاکستانی روپے) فی واٹ ہے۔ جو عام سولر پینل کی قیمت کے آس پاس ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سولر پینل 72 روپے فی واٹ کی قیمت پر فروخت ہو رہے تھے۔

چینی کمپنی ماہِ رواں کے اواخر میں آسٹریلین مارکیٹ کے لیے 440 واٹ کا الٹرا بلیک ماڈیول بھی پیش کرے گی۔ یہ فنگر پرنٹ پروف ہوگا اس لیے اسے نصب کرنا بھی آسان ہوگا اور نشانات پڑنے کا احتمال نہیں رہے گا۔

آسٹریلین مارکیٹ میں گرد سے محفوظ سولر پینل پیش کرنے والی لونگی واحد کمپنی نہیں۔ ڈی اے ایچ اکتوبر 2023 سے آسٹریلیا میں ’آسٹرا انرجی‘ کے بینر تلے ایسے سولر پینل پیش کر رہی ہے۔

solar penal

DUST PROOF

LONGI

NEW MODULAR

SELF ENERGY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div