Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مصنوعی ذہانت کے راز چرانے پر چینی سوفٹ ویئر انجینیر گرفتار

لیون ڈنگ گوگل کا ملازم تھا، اے آئی ماڈلز کے بنیادی ڈھانچے کا مواد چرانے کا الزام
شائع 07 مارچ 2024 04:00pm

امریکا میں گوگل کے سابق ملازم کو مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم راز چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لیون ڈِنگ گوگل میں سوفٹ ویئر انجینیر تھا۔ اس پر 500 حساس فائلیں چرانے کا الزام ہے۔ ان فائلوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈل کو چلانے سے متعلق اہم مواد تھا۔

لیون ڈِنگ پر الزام ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مواد چرایا جو گوگل کے سپر کمپیوٹنگ ایریا میں واقع تھا۔

لیون ڈنگ پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ہر ایک میں جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈلر تک جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

google

Arrested

CHINESE SOFTWARE ENGINEER

AI TRADE SECRETS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div