Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد تک اضافہ

انٹرنیٹ پرائیوسی کمپنی نے فری سروس کا اعلان بھی کر دیا ہے
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 06:22pm

پاکستان میں وی پی این کا استعمال 6 ہزار فیصد تک بڑھ گیا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پیلٹ فارمز بندش کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ پرائیوسی کمپنی نے اعداد شمار جاری کردیے ہیں۔

انٹرنیٹ پرائیوسی کمپنی ”پروٹون“ (Proton) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ادارہ اُن ممالک میں فری وی پی این سروس دے گا، جن ممالک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ بیس کمپنی پروٹون کی جانب سے یہ قدم مقامی آبادی کی مدد کرنے، سرکاری سنسرشپ کے خلاف عوام کو سپورٹ کرنے اور غلط معلومات اور پراپیگنڈہ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پروٹون کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 ماہ میں نیپال میں 4700 فیصد تک وی پی این کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ پاکستان میں 6 ہزار فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، دوسری جانب گبون میں 25 ہزار فیصد تک اضافہ ہوا اور سینیگال میں 1 لاکھ فیصد تک وی پی این کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا۔

پروٹون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان تمام ممالک میں جہاں وی پی این کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا، وہاں سیاسی اور سول صورتحال خراب ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا، جنوبی سوڈان، ترکیہ اور ونزویلا میں پروٹون مفت سروس فراہم کرے گا۔

اسی حوالے سے کمپنی کے چیف اینڈی ین کا کہنا تھا کہ 2024 جمہوریت کے لیے ایک زلزلہ زدہ سال ثابت ہوا ہے۔

VPN کیا ہے؟

وی پی این (Virtual Privacy Network) دراصل ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جس کے ذریعے بند کی گئی ویب سائٹس تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

2020 میں جن دنوں آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی عائد تھی، اسی دوران بھارت میں اس گیم کو کئی صارفین وی پی این کے ذریعے چلا پا رہے تھے۔

اسی طرح حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ بھی پابندی کا شکار ہے، جسے کئی صارفین وی پی این کے ذریعے استعمال کر پا رہے ہیں۔

پاکستان

Internet Ban

Ban on Social Media

VPN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div