Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چیئرمین پی سی بی نے 3 اہم اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی، محسن نقوی
شائع 08 مارچ 2024 07:12pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 اہم اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک کے حکام نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا، جس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا جبکہ دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق اسٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع

واضح رہے کہ پاکستان کو آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے۔

PCB

karachi

lahore

national stadium

rawalpindi cricket stadium

qaddafi stadium

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Upgradation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div