Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی کے فلور پر رکن کی سگریٹ نوشی، اسپیکر برہم

ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 09:24pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبر کی جانب سے سگریٹ نوشی پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ممبر نے دوران کارروائی سگریٹ نوشی کی، جس پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی، یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے۔

ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں پر اسمبلی کے اندر ویڈیو بنانے پر پابندی ہے، گیلریز ایوان کے ہال کا حصہ اور صرف ممبرز کے لیے ہیں، نان ممبرز گیلریز اور لابیز میں گھس نہیں سکتا، مہمانوں کی گیلیریوں میں لوگ بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے ہیں، آئندہ تمام لوگ ان باتوں کا خیال رکھے، اگر آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ بھی اپنی قرار داد لے کرآتے، میری خواہش تھی کہ آپ کی قرار داد منظور کرواتا، مجھے آپ کے قرارداد پیش نہ کرنے پر افسوس ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

speaker national assembly

Smoking

ayaz sadiq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div