Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کا لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے مشترکہ آپریشن

ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ اجمبرو کریک کے قریب ڈوب گئی تھی
شائع 08 مارچ 2024 08:59pm

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو حاجمبرو کریک کے قریب جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے میری ٹائم ہیڈکوارٹرز، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر اور پی ایم ایس اے کی معاونت سے بروقت کاروائی شروع کی۔

ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو خراب موسم کے باعث حاجمبرو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

پاک بحریہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے کے بحری جہاز اور کشتیاں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے مصروف عمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھیں گے۔

ISPR

rescue operation

boat sank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div