Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خواتین گھروں میں بیٹھ کر نہ روئیں بلکہ گھروں سے نکلیں دنیا میں اپنی ہمت بنائیں

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا پیغام
شائع 09 مارچ 2024 12:45am
Women can empower themselves if they want to: Atiqa Odho - Aaj News

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین گھروں میں بیٹھ کر نہ روئیں بلکہ دنیا میں نکلیں اور مشکلات کا سامنا کریں ۔

آج نیوز سے گفتگو میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ علامت کے طور پر منانا خواتین کیلئے ایک دن منانا اچھی چیز ہے لیکن میں تو اپنی زندگی میں روز ویمنز ڈے مناتی ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم علامتی طور پر دیگر دنوں کو مناتے ہے اسی طرح ویمن ڈے منانے سے مثبت پیغام جاتا ہے ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوارین کو چاہیے کہ گھروں سے نکلیں دنیا میں اپنی ہمت بنائیں اور کامیابی کی طرف جائیں صرف میں گھر میں بیٹھ کر رونے اور شکایت سے بہتر ہے کچھ کریں ۔

ویمن ایمپاورمنٹ اپنے اندر سے آتا ہے دوسروں کو الزام نہ دیں اپنے آپ کو اندر سے مضبوط کریں کیونکہ با اختیار خاتون وہ ہوتی ہے جو تعلیم حاصل کرتی ہے، مشکالات کا سامنا کرتی ہیں اور کچھ سیکھنے کی جستجو رکھتی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو الزام دینا سب سے آسان کام ہے لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے اس محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں ۔

Atiqa odho

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div