Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی: آتشزدگی کے 2 مختلف واقعات، ایک ہی فیملی کے 8 افراد جھلس گئے

زخمیوں کو برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 01:57pm

کراچی کے سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی واقعہ پیش آیا ہے۔

جیل روڈ پر واقع سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی کے باعث کوارٹر کے رہائشی ہئڈ کانسٹیبل طارق، اہلیہ اور 6 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار، اہلیہ اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جبکہ زخمی 4 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول برنس سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

آتشزدگی کے باعث میں گھریلو سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب صدر صدر اولڈ پاسپورٹ آفس میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آگ لگنے کے باعث ریکارڈ روم میں موجود تمام ریکارڈ جل گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

fire

Karachi Police

Central Jail Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div