Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

امریکی صدر نے سپریم کورٹ پر تنقید کو درست قرار دے دیا

دستاویزات نہ ہونے کی بنیاد پر تارکِ وطن کو غیر قانونی کہنے پر افسوس، ایم ایس این سی کو انٹرویو
شائع 10 مارچ 2024 02:58pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے 2022 میں ڈوبز بنام جیکسن ویمینز ہیلتھ کیس میں سپریم کورٹ پر جو براہِ راست تنقید کی تھی وہ درست تھی تاہم موزوں دستاویزات کی حامل نہ ہونے پر ایک تارکِ وطن کو غیر قانونی کہنے پر افسوس ہے۔

ایم ایس این بی سی سے خصوصی انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا میرا خیال ہے کہ انہوں نے مجھے غلط فیصلے پر مجبور کیا۔ میرا خیال ہے انہوں نے آئین کو ٹھیک سے پڑھا نہیں۔ ان کے غلطی ہوئی۔

جارجیا میں انتخابی مہم کی مصروفیات کے دوران دی سیٹرڈے شو اور دی سنڈے شو کے میزبان جوناتھن کوپہارٹ سے گفتگو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ

صدر بائیڈن نے جمعرات کو اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کی موجودگی میں کہا تھا کہ آپ سب کا احترام اپنی جگہ تاہم آپ کو محسوس کرنا چاہیے کہ آپ نے حقِ رائے دہی کے حوالے سے خواتین کی طاقت کے معاملے کو کتنا درست سمجھا تھا۔

امریکی صدر نے ایک سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا تھا کہ اگر خواتین چاہیں تو ووٹ دے کر تبدیلی لاسکتی ہیں۔ یہ کسی حد تک اہانت آمیز ہے کہ ان کے خیال خواتین ایسا نہیں کرسکتیں۔ اب خواتین کھل کر اظہارِ خیال کر رہی ہیں۔ وہ اب بھی بول رہی ہیں اور میرے خیال میں اس سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔

جارجیا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقریروں کے دوران صدر بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ اور اپنے ہی تعینات کیے ہوئے سپریم کورٹ ججز کو نشانہ بنایا۔

صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کی ترجمان لارین ہٹ نے کہا کہ آیووا اسمبلی میں فیٹل پرسن ہُڈ بل کی منظوری ان مریضوں کے لیے شدید منفی اثرات کی حامل ہوگی جو بے اولادی سے نجات پانے کے پروسیجرز سے گزرنا چاہتے ہیں۔ ملک بھر میں بے اولادی سے نجات کا طریقِ علاج آئی وی ایف خطرے میں ہے اور اس کے ذمہ دار صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر اہلکاروں نے زینیزوئیلا کے ہوزے انتونیو ابارا کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس پر 22 سالہ نرسنگ اسٹوڈنٹ لاکین رلے کے قتل کا الزام ہے۔ صدر بائیڈن نے ایم ایس این بی سی سے انٹرویو میں ریلے کیس کا حوالہ نہیں دیا۔

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر بائیڈن نے رلے کے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ اولاد کے بچھڑنے کا دکھ کیا ہوتا ہے کیونکہ میں خود بھی دو بچے کھوچکا ہوں۔

جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے چند اقدامات کے اثرات بہت وسیع ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نیتن یاہو نے ریڈ لائن کراس کرلی مگر میں پھر بھی اسرائیل کے دفاع سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل محض حماس کے تعاقب میں 30 ہزار فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ نہیں اتار سکتا۔

Joe Biden

IVT

FETAL PARENTHOOD

DEFENCE OF ISRAEL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div