Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

آسکرایوارڈز سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ، ہالی ووڈ ستاروں کی گاڑیاں رُک گئیں

فلسطین کے حامیوں کے احتجاج کے باعث آسکر تقریب کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔
شائع 11 مارچ 2024 09:35am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کی تقریب کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے۔ 96 ویں آسکر ایوارڈز 2024 میں کل 23 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما اسٹون لے اڑیں۔ تقریب سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

اس تقریب سے قبل فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کی جانب سے قریبی روڈ بلاک کردیے جانے کے باعث آسکر ایوارڈ کی تقریب کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

فلسطین کے حامیوں کے احتجاج کے باعث آسکر تقریب کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ مظاہرین نے ڈولبی تھیٹرکے احاطے میں بھی احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’نسل کشی کے دوران ایوارڈ نہیں دیے جائیں‘ درج تھا۔

مظاہرین نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔

روان سال 10 فلموں کو بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیےکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آسکر 2024 میں سب سے زیادہ نظریں سائنس فکشن فلم ’اوپن ہائمر‘ پر مرکوز ہیں جس نے 7 ایورڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ ’پور تھنگز‘ نے بھی 4 کیٹگریز میں جیت اپنے نام کی ہے۔

Israel

Palestine

OSCARS 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div