Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

یورپی ممالک میں پہلا روزہ کہیں آج ، کہیں کل ہوگا

فرانس میں آج پہلا روزہ ہے، برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں رمضان کے آغازکی روایت برقرار
شائع 11 مارچ 2024 11:15am
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل

یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے کہیں آج روزہ رکھا ہے تو کہیں پہلا روزہ منگل کو رکھا جائے گا۔

فرانس میں اکثر مسلمانوں نے پیر کو پہلا روزہ رکھ لیا، اور مساجد میں گزشتہ شب نمازِ تراویح کا آغاز بھی ہوگیا۔

پیرس کی مرکزی جامع مسجد نے کیلنڈر کے مطابق پیر سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اکثر مسلمانوں نے روزہ رکھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں روزہ کی تاریخ پر اتفاق نہ ہو سکا، دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کی روایت اس بار بھی برقرار ہے۔

برطانیہ میں سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد نے پیر کو پہلے روزے کا اعلان کیا جب کہ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ نے منگل کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔

اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک اور یوکے اینڈ یورپ ہلال فورم کے اعلان کے تحت مسلمانوں نے آج روزہ رکھا۔

برطانوی شہر مانچسٹر میں سنی مون سائٹنگ بورڈ کے اجلاس میں منگل 12 مارچ سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

لندن کی مساجد برنٹ ماسک ، ولزڈن گرین مسجد ، ہیرو سنٹرل ماسک اور جامعہ حفصہ سمیت زیادہ تر مساجد کی انتظامیہ نے پیر 11 مارچ کے پہلے روزے کا اعلان کیا۔

اسکاٹ لینڈ میں بھی ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا۔ گلاسگو سینٹرل مسجد نے بھی پیر 11 مارچ کو پہلے روزے کا علان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے آغاز میں اختلافات پائے گئے مگر زیادہ تر مساجد میں پیر کے روزے کیلئے نماز تراویح پڑھائی گئی۔

Europe

ramadan 2024

FIRST OF RAMADHAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div