Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی : باپ کی بچوں کے ساتھ خود سوزی، جھلسنے والا آخری بچہ بھی دم توڑ گیا

واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 11:44am
تصویر بذریعہ مصنف / فائل
تصویر بذریعہ مصنف / فائل

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گزشتہ دنوں باپ کی بچوں کے ساتھ خود سوزی کے واقعے میں جھلسنے والا آخری بچہ بھی دم توڑ گیا۔

گزشتہ دنوں نارتھ کراچی میں باپ نے بچوں کے ساتھ خود سوزی کی تھی۔

واقعہ کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

واقعہ میں والد اور دو بچے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے تاہم اب جھلسنے والا 3 سالہ غلام حسین بھی دوران علاج چل بسا۔

ریسکیوحکام کے مطابق غلام حسین کے انتقال کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 6 مارچ کو شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں عارف نامی شخص نے تین بچوں کے ساتھ خود کو آگ لگا لی تھی

جس کے بعد والد سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا تھا جب کہ جھلس کر زخمی ہونے والے بچے زیر علاج تھے لیکن باپ کے بعد مزید دو بچوں کا انتقال ہوا اور اب تیسرا بچہ غلام حسین بھی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

انتہائی قدم اٹھانے والا شہری عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا تھا۔ بچوں کی والدہ کا انتقال ہو چکا تھا جب کہ عارف نے دوسری شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی میں 23 جنوری کو بھی وائر لیس گیٹ کے پاس اسی طرح کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ کے رہائشی احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی تھی۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

karachi

Karachi Police

Suicide Attempt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div