Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چیلنجز کا سامنا ہے، پی ٹی آئی دور میں ملکی تاریخ کے 80 فیصد قرضے لئے گئے، احسن اقبال

پائیدار ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، وفاقی وزیر
شائع 12 مارچ 2024 12:09pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے، پی ٹی آئی دور میں ملکی تاریخ کے 80 فیصد قرضے لئے گئے، پائیدار ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے منصوبے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر جلد قابو پا لیں گے، ہم نئےعزم کے ساتھ کام آگے بڑھائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل کریں گے، پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط بنا کر عالمی منڈیوں تک رسائی دیں گے۔

pti

Ahsan Iqbal

economic crisis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div