Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

شاداب خان کی والدہ نے نسیم شاہ اور بھائیوں کو اپنا بیٹا بنا لیا

کھلاڑی کی والدہ کی محبت بھرے انداز کی ویڈیو وائرل
شائع 12 مارچ 2024 01:15pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شاداب خان کی والدہ نے میچ کے بعد نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو گلے لگا لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کھلاڑی کی والدہ نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں شاداب خان کی والدہ کا کہنا تھا ’میرے بھی بیٹے ہو تم، تم سب ٹیم کے کھلاڑی میرے بیٹے ہو‘۔

ساتھ ہی والدہ نے نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کے ماتھے کو بھی بوسا دیا، نسیم شاہ بھی شاداب خان کی والہانہ محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا کر ہدف پورا کر لیا تھا۔

Mother

islamabad united

shadab khan

Naseem shah

Hunain shah