Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اولاد کے نام کے ساتھ ماں کا نام لگانے کا حکم

اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا
شائع 12 مارچ 2024 02:43pm

بھارتی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا تمام بھی شامل کیا جائے گا۔

اس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکاؤنٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔

اس سے قبل 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پرائمری اکاؤنٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں۔

جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔

india

Mother

Maharashtra

Name

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div