Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو 3 اپریل کو طلب کرلیا

شیر افضل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حکم امتناع کا آرڈر واپس لیں گے، عدالت
شائع 12 مارچ 2024 03:05pm
نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل
نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو 3 اپریل کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی مقدمات خاتمے کے لیے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے یہاں پیش نہیں ہوسکے۔

جس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے کہ شیر افضل مروت کے خلاف اتنے کیسز ہیں، اس لیے ان کو خود پیش ہونا چاہیئے تھا اور اب آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حکم امتناع کا آرڈر واپس لیں گے کیونکہ عدالت نے ضمانت دی ہے اب یہ پیش نہیں ہورہے ایسا تو نہ کریں۔

عدالت نے آخری موقع دیتے شیر افضل مروت کو آئندہ سماعت 3 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

pti

Peshawar High Court

Sher Afzal Marwat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div