Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن کیلئے جے یو آئی نے پیپلز پارٹی سے سمجھوتہ کرلیا

سینیٹ الیکشن بلوچستان میں پیپلزپارٹی جے یو آئی کی حمایت کرے گی، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 12 مارچ 2024 03:42pm

سینیٹ الیکشن کے لیے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے اتحاد کرلیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوہئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن بلوچستان میں پیپلزپارٹی جے یو آئی کی حمایت کرے گی۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سیاسی حوالے سے بہترپیشرفت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہوگی سینیٹ الیکشن میں گیلانی صاحب کا ساتھ دیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی ہم جمعیت علمائے اسلام کو ویلکم کرتے ہیں۔

اس موقع پر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی جے یو آئی کو سپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی سرگرمیوں سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے صدر اور وزریراعظم کے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

اسلام آباد

PPP

Senate election

Yousuf Raza Gilani

JUIF

nayyer bukhari

Seat adjustment

Pakistan People's Party (PPP)

jamiat ulema islam F

maulana abdul ghafoor haideri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div