Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی میں افطار سے قبل گیس غائب، کئی علاقوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

متعدد گیس صارفین نے پریشر میں کمی کی شکایت بھی کی
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 10:35pm

کراچی میں افطار کے اوقات میں گیس کی قلت کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کراچی کے علاقوں سرجانی سیکٹر 6، شانتی نگر سمیت کئی علاقوں میں افطار سے قبل گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی۔

صارفین کے مطابق سلمان فارسی سوسائٹی اور الفلاح میں گیس پریشر معمول سے کم رہا۔

راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث 3دھماکے، 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

اسی طرح گلستان جوہر بلاک 8، ناصر کالونی، اور کورنگی میں بھی گیس کا پریشر نہ ہونے نے برابر تھا۔

بھٹائی آباد، گلستان جوہر، اور جعفر طیار ملیر میں بھی گیس کی شکایات موصول ہوئیں۔

شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب سحری،افطارمیں گیس کی بندش پر پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقارمہدی نے تشویش کا اظہار کیا۔

وقار مہدی نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے گیس کی غیراعلانیہ بندش و کم پریشر کی شکایات موصول ہوئیں ہیں، جس نے رمضان کے آغاز میں ہی سوئی گیس انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، گیس کی بندش و پریشر میں کمی سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی ہے ،

Gas Load Shedding on Iftaar

Karachi Gas Load Shedding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div