Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آسکر کیلئے نامزد لیونارڈو ڈی کیپریو نے تقریب کا بائیکاٹ کیا؟

ٹائٹینک اسٹار کے ساتھی اداکار آسکر ایوارڈ کی تقریب سے ناخوش کیوں؟
شائع 12 مارچ 2024 09:51pm

مشہور زمانہ فلم ”ٹائٹینک“ کے مرکزی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پیر کو 2024 کے آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے باوجود تقریب سے غیر حاضر نظر آئے، جس پر شائقین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید انہوں نے ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اننچاس سالہ ہالی ووڈ اسٹار کی غیر موجودگی خاص طور پر اس لیے بھی واضح محسوس ہوئی کیونکہ ان کی نئی فلم ”کلرز آف دی فلاور مون“ کو متعدد کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

تاہم، ڈی کیپریو کوئی ایوارڈ نہ جیت پائے، جس سے شائقین کو یہ لگا کہ انہوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔

یہاں تک کہ ڈی کیپریو کے کلرز آف دی فلاور مون کے ساتھی بھی اس فیصلے سے ناخوش تھے۔

ان کی شریک اداکارہ للی گلیڈ اسٹون نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے والدین کو فیصلہ پسند نہیں آیا۔

ڈائریکٹر مارین سکورسی نے نوٹ کیا کہ لوگ ڈی کیپریو کی صلاحیتوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔

تو، سوال یہ ہے کہ کیا لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر کا بائیکاٹ کیا تھا؟

تو جواب یہ ہے کہ ٹائٹینک اسٹار نے اصل میں اپنے کام کی مصروفیات کی وجہ سے ایوارڈز تقریب میں شرکت نہیں کی۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق ڈی کیپریو دراصل ایوارڈز کی تقریب کے وقت اپنی نئی پال تھامس اینڈرسن کی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

OSCARS 2024

Leonardo DiCaprio

Colors of the flower moon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div