Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

یوکرین کا بڑا حملہ، روسی آئل ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا

یوکرین حملے سے پہلے روس نے یوکرین میں میزائل حملہ کیا، 3 افراد ہلاک ، 38 زخمی ہوئے
شائع 13 مارچ 2024 09:26am
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب / روئٹرز
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب / روئٹرز

روس نے یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں حملہ کیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد یوکرین نے بڑا حملہ کرتے ہوئے روسی ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

روس نے یوکرین میں میزائل سے 5 اور 9 منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

جس ک باعث رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے، جنھیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک 3 افراد ہلاک، اور 38 زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں۔

روسی حملے کے جواب میں یوکرین نے روسی ریفائنری پر بڑا حملہ کیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین نے منگل کے روز روس میں درجنوں ڈرونز اور راکٹوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑی آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین دونوں نے اپنی دو سالہ جنگ کے دوران اہم انفراسٹرکچر، فوجی تنصیبات اور فوجیوں کی تعداد کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون ز کا استعمال کیا ہے۔

یوکرین نے روس میں کیے گئے موجودہ حملے میں بھی ڈرونز کا استعمال کیا۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div