Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پاگیا

18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے
شائع 13 مارچ 2024 12:26pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان صوبہ بھر کے 18 شہروں میں اسمارٹ سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔ ملتان ، بہاولپور ، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں اسمارٹ سیف سٹیز رواں برس مکمل ہوجائیں گے۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div