Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کےسربراہ کی معذرت

2 رکنی بینچ نے درخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوادی
شائع 14 مارچ 2024 02:06pm

لاہورہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی درج تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے اورویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست پر 2 رکنی بینچ کےسربراہ جسٹس شہرام سرور نے سماعت سے معذرت کرلی۔

فواد چوہدری نے اپنے خلاف درج تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے اور ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں حاضری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں، عدالت تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کاحکم دے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹس میں درخواست گزار کی ویڈیو لنک اور واٹس ایپ پر حاضری لگوانے کی اجازت دی جائے۔

فواد چوہدری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بطوراعتراض سماعت کرنی تھی تاہم بینچ کے سربراہ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سماعت سے معزرت کرلی اور 2 رکنی بینچ نے درخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوادی۔

Lahore High Court

Fawad Chaudhary

ٖFawad chaudhry

justice shehram sarwar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div