Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف مشن کا فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر اظہار تشویش

آئی ایم ایف وفد نے وزیرتوانائی، ایف بی آر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے میٹنگز کیں
شائع 14 مارچ 2024 03:45pm

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے وزیرتوانائی، ایف بی آر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے میٹنگز کیں، وزارت توانائی حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک اور کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دیں۔

ایف بی آر حکام نے وفد کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پربریفنگ دی جبکہ آئی ایف ایم کے وفد کووزارت توانائی کے حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لک، کاسٹ سائیڈ ریفامز بارے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لک اور ڈویلپمنٹ پر وفد کو معلومات فراہم کیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کا اقدامات کا مطالبہ اور عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخوں بڑھنے پر بھی اظہار تشویش کیا۔

وفد کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کے لیے ٹیکس میکنزم پر بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف وفد نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس اور اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد کی سٹیٹ بینک حکام سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

آئی ایم ایف سے سب سے بڑا پیکج لیں گے،ٹیکس نظام کو شفاف بنایا جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد

IMF

Gas

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

IMF DELEGATION

Fertilizer plants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div